پیر17؍شوال المکرم 1444ھ 8 مئی 2023ء

سوچ سمجھ کر مشاورت سے فیصلہ کیا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے رہنا ہے، مونس الہٰی

سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الہٰی نے کہا ہے کہ سوچ سمجھ کر مشاورت سے فیصلہ کیا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے رہنا ہے اور کھڑے رہیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مونس الہٰی نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو کے ساتھ جاری کیے گئے بیان میں مونس الہٰی نے لکھا ہے کہ کل رات سے ہمارے سپورٹرز اور ورکرز کو پولیس نے حراست میں لینا شروع کیا ہوا ہے۔

مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ کوئی کیس اور وارنٹ نہیں، پوچھ گچھ نہیں ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیں صرف اس لیے پکڑ دھکڑ ہو رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.