پیر17؍شوال المکرم 1444ھ 8 مئی 2023ء

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے جسٹس مظاہر نقوی کے اثاثوں کی چھان بین کی اجازت دیدی

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے جسٹس مظاہر نقوی کے اثاثوں کی چھان بین کی اجازت دے دی۔

چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت پی اے سی کا اجلاس ہوا، جس میں 14 میں سے 13 ارکان نے جسٹس مظاہر نقوی کے اثاثوں کی چھان بین کی اجازت دی۔

اجلاس میں صرف سینیٹر محسن عزیز نے جسٹس مظاہر نقوی کے اثاثوں کی چھان بین کی مخالفت کی۔

پی اے سی نے جسٹس مظاہر نقوی کی آمدن، اثاثوں کی تفصیلات اور بیرون ملک سفر کی ہسٹری 15 دنوں میں طلب کرلی۔

چیئرمین نور عالم نے دوران اجلاس کہا کہ آڈیٹر جنرل مظاہر علی نقوی کے پلاٹس کی کیٹگریز کی تحقیقات کرکے رپورٹ جمع کرائیں جبکہ نادرا اُن کے خاندان میں شامل افراد کی لسٹ فراہم کرے۔

جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف ریفرنس بلوچستان بار کونسل کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ جسٹس مظاہر یا کسی ایکس وائی کا ایشو نہیں، یہ کرپشن کا ایشو ہے، اس لیے نہیں چھوڑوں گا۔

چیئرمین اے پی سی نے مزید کہا کہ اگر میری بہن، بیٹی، بچوں کے بھی اثاثے آمدن سے زائد ہیں تو پیچھا کروں گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی اے سی کے آئندہ اجلاس میں کوئی غیر حاضر ہوا تو سمن جاری کروں گا۔

نور عالم خان کا کہنا تھا کہ آئندہ پی اے سی اجلاس میں چیف سیکرٹریز نہ آئے تو وارنٹ جاری کروں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.