پیر17؍شوال المکرم 1444ھ 8 مئی 2023ء

میئر کراچی کس جماعت کا؟ پی ٹی آئی کنگ میکر پوزیشن پر آگئی

کراچی کا میئر کس جماعت کا ہوگا؟ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کنگ میکر پوزیشن پر آگئی۔

بلدیاتی الیکشن کے بعد میئر کراچی کےلیے 124 ووٹوں کی سادہ اکثریت کسی جماعت کے پاس نہیں ہے۔

میئر کراچی کے معاملے پر پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کے سوا تمام سیاسی جماعتوں کےلیے دروازے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صدر پی ٹی آئی کراچی آفتاب صدیقی نے کہا کہ جماعت اسلامی سمیت جسے بھی حمایت چاہیے وہ رابطہ کرسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنہیں حمایت چاہیے وہ ہماری جماعت اور اعلیٰ قیادت کے خلاف غلط گفتگو نہ کرے۔

آفتاب صدیقی نے یہ بھی کہا کہ جس جماعت کو بھی ہماری حمایت حاصل ہوگی وہ مئیر کراچی بنانے کی پوزیشن میں ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.