پیر17؍شوال المکرم 1444ھ 8 مئی 2023ء

وزیراعلیٰ سندھ اور ایتھوپین سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبداللہ سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تجارت کو بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افریقا میں کاروباری مواقع موجود ہیں، ایتھوپیا بلکہ پورا افریقا سیاحت کے حوالے سے بہترین ہے۔

ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبداللہ کا کہنا ہے کہ ایتھوپیا پاکستان سے ادویات درآمد کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایتھوپیا سے صنعت کاروں کا وفد کل سندھ آ رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ خود وفد کو خوش آمدید کہیں گے اور انہیں سندھ میں سرمایہ کاری کے شعبہ سے آگاہ کریں گے۔

ایتھوپین سفیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ایئر لائن شروع کی ہے، جو کراچی بھی آتی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ایتھوپین ایئرلائن شروع ہونے سے دونوں ملکوں کے صنعتکاروں کو آسانی ہوگی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آفریقا کے ساتھ تعلقات اور تجارت بڑھانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ عبدالرشید چنا کے مطابق ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبداللہ سے ہونے والی اس ملاقات میں وزیر صنعت جام اکرام اللہ دھاریجو، پرنسپل سیکریٹری فیاض جتوئی، ابراہیم تواب اور شیخ خالد تواب نے بھی شرکت کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.