پیر17؍شوال المکرم 1444ھ 8 مئی 2023ء

شہزادہ ہیری کی بکھنگم پیلس کی بالکونی میں نظر نہ آنے کی وجہ سامنے آگئی

برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری تاجپوشی کی تقریب کے لیے ویسٹ منسٹر ایبے میں داخل ہونے والے شاہی خاندان کے پہلے گروپ میں شامل تھے۔

شہزادہ ہیری ویسٹ منسٹر ایبے میں اپنے چچا شہزادہ ایڈورڈ، شہزادہ اینڈریو اور اپنی دو کزنز شہزادی بیٹریس اور شہزادی یوجینی کے ساتھ پہنچے۔

وہ چرچ میں مارننگ سوٹ اور میڈلز پہنے تیسری قطار میں اپنے چچا شہزادہ اینڈریو کے ساتھ بیٹھے۔ 

یہ دونوں ہی شاہی ذمہ داریوں سے دستبردار ہیں اس لیے انہوں نے تقریب کے دوران کوئی شاہی فرائض سرانجام  نہیں دیے۔

شہزادہ ہیری اپنے شاہی خاندان کے ساتھ محل واپس جانے کے لیے جلوس میں شامل نہیں ہوئے اور ویسٹ منسٹر ایبے سے اپنی گاڑی میں امریکا جانے کے لیے ایئر پورٹ روانہ ہوگئے جہاں اُنہیں اپنے بیٹے شہزادہ آرچی کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرنی تھی۔

یہی وجہ ہے کہ وہ شاہی خاندان کے ہمراہ  بکھنگم پیلس کی بالکونی میں نظر نہیں آئے۔

لیکن کچھ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ شہزادہ ہیری شاہی ذمہ داریوں سے دستبردار ہونے کی وجہ سے بکنگھم پیلس کی بالکونی میں شاہی خاندان کے ہمراہ جانے کی اجازت نہ ملنے کے بعد بے عزتی سے بچنے کے لیے برطانیہ سے فوراََ امریکا چلے گئے ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.