پیر17؍شوال المکرم 1444ھ 8 مئی 2023ء

پنجاب اسمبلی کی بحالی کی استدعا مسترد، درخواست گزار پر 1 لاکھ روپے جرمانہ

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی کی بحالی کے لیے دائر کی گئی درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار پر 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

لاہورہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری شرافت علی کی درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دے کر مسترد کرتے ہوئے خارج کر دیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے بغیر کسی وجہ کے اسمبلی تحلیل کی۔

صوبوں میں الیکشن کروانے کیلئے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے استفسار کیا کہ یہ کون ہے جس نے درخواست دائر کی ہے؟

درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ یہ درخواست گزار فیصل آباد سے ہے اور سیاسی کارکن ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ یہ کس قسم کی درخواست دائر کی ہے؟ ایسی درخواستوں سے عدالت کا وقت ضائع ہوتا ہے۔

انہوں نے درخواست گزار کے وکیل سے کہا کہ اگر جرمانہ معاف کرنے کی استدعا کرو گے تو 2 لاکھ روپے جرمانہ کر دوں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.