پیر17؍شوال المکرم 1444ھ 8 مئی 2023ء

ڈاکٹر عاصم کا نیب کورٹ کے فیصلے کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے نیب کورٹ کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ احتساب عدالت نےنیب ترمیمی ایکٹ کے باوجود ڈاکٹر عاصم کی بریت کی درخواست مسترد کی۔

وکیل نے کہا کہ احتساب عدالت نے اپنےحکم نامے میں بریت کی درخواست مسترد کرنے کی وجوہات بھی نہیں لکھیں، یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ نیب ترمیمی ایکٹ کا اطلاق ڈاکٹر عاصم کے خلاف ریفرنس پر کیوں نہیں ہوتا؟

ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے کہا کہ درخواست کے فیصلے تک احتساب عدالت کو ریفرنس پر حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روکا جائے۔

کراچی کی احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی بریت کی درخواست مسترد کر دی۔

عدالت نے نیب پراسیکیوٹر اور دیگرز کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 22 مئی تک جواب طلب کر لیا۔

واضح رہے کہ  احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کی ریفرنس سے بریت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.