پیر17؍شوال المکرم 1444ھ 8 مئی 2023ء

بھارتی فاسٹ بولرز اتنا انجری کا شکار کیوں ہوتے ہیں؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بھارتی فاسٹ بولرز کے اتنا زیادہ انجری کا شکار ہونے کی وجہ بتا دی۔

ایک یوٹیوب اسپورٹس چینل پر بات کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا ہے کہ آج کل کے بولرز رننگ نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ جتنی لمبی بولنگ کریں گے اتنی انجری کے چانسز کم ہو جائیں گے، رننگ سب سے اہم چیز ہے۔

وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ یہاں پر آپ کسی کو دو فرسٹ کلاس میچز کھلا دو تو ان سے 6 دن اٹھا نہیں جاتا، کیوں کہ ان کا جسم اس چیز کا عادی نہیں ہوتا ہے۔

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر نے بھارتی فاسٹ بولرز کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر انجری کو کم کرنا ہے تو آپ لوگوں کو بولنگ لمبی کرنی پڑے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ نیٹ پر میچ سے دو دن پہلے کم سے کم ایک گھنٹہ بولنگ کرنی چاہیے پھر میچ سے ایک دن قبل چاہے بولنگ نہ کریں یا ایک دو اوورز کر لیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.