وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پنجاب میں الیکشن عدالتوں کے ذریعے ملیں گے نہ سڑکوں پر آکر ملیں گے، حکومت 30 جولائی سے پہلے اسمبلیاں تحلیل نہیں کر سکتی۔
پروگرام نیا پاکستان میں بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی گنجائش اب بھی باقی ہے، لیکن پی ٹی آئی کو لچک دکھانا پڑے گی۔
عطا تارڑ نے کہا کہ وہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی خواتین کارکنوں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں لیکن پی ٹی آئی بھی قانون کی خلاف ورزی سے باز رہے۔
Comments are closed.