گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کا کہنا ہے کہ اقلیتی برادری کے بچوں کی جانب سے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرنے کی کاوش کو سراہتا ہوں۔
سینیٹر کامران مائیکل کی قیادت میں مینارٹی چلڈرن لیڈر شپ کے وفد نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن سے ملاقات کی۔
اس ملاقات کے دوران گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ قائدِ اعظم کے فرمودات کے مطابق اقلیتوں کے ساتھ یکساں سلوک پر کامل یقین رکھتے ہیں۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتی برادری کو مکمل معاشی، سیاسی و مذہبی آزادی حاصل ہے۔
Comments are closed.