رکنِ سندھ اسمبلی جماعتِ اسلامی عبدالرشید نے کہا ہے کہ مجھے ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پولنگ اسٹیشن میں جانے سے روکا گیا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید نے کہا کہ ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ووٹ کاسٹ کرنے میں کامیاب ہوا ہوں۔
رکنِ سندھ اسمبلی عبدالرشید نےا لزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس پیپلز پارٹی کی آلۂ کار بنی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
عبدالرشید کا یہ بھی کہنا ہے کہ دیگر سیاسی و آزاد امیدواروں کو پولنگ اسٹیشن میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔
Comments are closed.