وزیرخارجہ بلاول بھٹو سے روسی ہم منصب سرگئی لاروف نے گوا میں ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاک روس تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ملاقات میں فوڈ سیکیورٹی اور توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کروائی گئی۔
ملاقات میں عوام کی سطح پر رابطوں کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.