پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اپنی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے باعث تو ہمیشہ ہی مداحوں میں مقبول رہتے ہیں لیکن اکثر گراؤنڈ پر دلچسپ انداز بھی انہیں مداحوں کے مزید قریب کردیتا ہے۔
کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ کے دوران وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی ایک بہت ہی مختصر ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ کے اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی جو بعد میں دیگر اکاؤنٹس سے بھی شیئر کی گئی۔
شاداب خان کے اوور کے دوران میچ میں وکٹ کے پیچھے لگے کیمرے سے محمد رضوان کو بہت ہی نزدیک سے دکھایا گیا ہے۔
اس دوران محمد رضوان اپنی انگلی سے کیمرے کی طرف کچھ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم شاداب خان کی جانب سے گیند کرانے کے آغاز پر وہ فوراً ہی اپنی پوزیشن لے لیتے ہیں۔
محمد رضوان کی اس ویڈیو کو ان کے مداح بہت زیادہ پسند کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل 26 رنز سے جیت کر 5 میچوں کی سیریز میں فیصلہ کُن برتری حاصل کرلی ہے۔
Comments are closed.