بدھ 12؍شوال المکرم 1444ھ3؍مئی 2023ء

روس نے کریملن پر ڈرون حملہ صدر پیوٹن کو مارنے کی کوشش قرار دے دیا

روس نے یوکرین کی جانب سے کریملن پر ڈرون حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون حملہ صدر پیوٹن کو مارنے کی کوشش تھی۔

کریملن کے اوپر اٹھتے دھویں کی وڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی۔

کریملن سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ رات کریملن کی طرف آنے والے یوکرین کے دو ڈرون مار گرائے۔ یوکرین کا ڈرون حملہ صدر پیوٹن کو مارنے کی کوشش ہے۔

ترجمان کریملن دیمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ کریملن پر ڈرون حملے کے باوجود 9 مئی کی وکٹری پریڈ کی جائے گی۔

ماسکو میں وکٹری ڈے پریڈ طے شدہ پروگرام کے تحت 9 مئی کو ہوگی، سوویت یونین کی نازیوں سے فتح کی یاد میں ہر سال وکٹری ڈے پریڈ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.