قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز انجری کا شکار ہوگئے، نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں وہ زخمی ہونے کے بعد اوور ادھورا چھوڑ کر میدان سے باہر چلے گئے۔
کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے جانے والے سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں نواز کو بولنگ کرواتے ہوئے انگلی میں چوٹ آئی۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ محمد نواز کو ایکسرے کےلیے لے جایا گیا ہے، ان کی انگلی پر گیند لگنے کے بعد سوجن آئی ہے۔
خیال رہے کہ محمد نواز نے 21ویں اوور کی پہلی گیند پر ڈیرل مچل کے تیز شاٹ کا کیچ کرنے کی کوشش کی جس دوران وہ گیند لگنے سے زخمی ہوئے۔
محمد نواز کے میدان سے باہر جانے کے بعد فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر نے اوور مکمل کیا۔
Comments are closed.