بدھ 12؍شوال المکرم 1444ھ3؍مئی 2023ء

پاکستان نے بھارت سے بلاول بھٹو کے گووا جانے کیلئے فضائی روٹ مانگ لیا

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ بھارت کے معاملے پر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے بھارتی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ کرلیا۔

ذرائع سی اے اے کے مطابق بھارتی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے بلاول بھٹو زرداری کے طیارے کے گووا جانے کےلیے فضائی روٹ مانگا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی سی اے اے نے تاحال پاکستان کی درخواست پر فضائی روٹ فراہم نہیں کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سی اے اے نے بلاول بھٹو زرداری کے طیارے کو گووا کےلیے اسلام آباد یا کراچی سے بھارتی فضائی حدود استعمال کرنے کا آپشن دیا ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن اجلاس میں شرکت کے لیے کل گووا جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.