بدھ 12؍شوال المکرم 1444ھ3؍مئی 2023ء

پریس کی آزادی کے بغیر خیال، ضمیر اور مذہب کی آزادی نہیں پنپ سکتی، ایچ آر سی پی

انسانی حقوق کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی) نے کہا ہے کہ صحافیوں اور میڈیا پرسنز کی آزادی اظہار کے دفاع کا اعادہ کرتے ہیں۔ پریس کی آزادی کے بغیر خیال، ضمیر اور مذہب کی آزادی نہیں پنپ سکتی۔ 

آزادی صحافت کے عالمی دن پر ایچ آر سی پی نے لاہور سے جاری پیغام میں کہا کہ پریس کی آزادی کے بغیر تشدد اور غلامی سے نجات کا حق بھی ماند پڑ جائے گا۔

 ایچ آر سی پی کا مزید کہنا تھا کہ آزادی صحافت کے بغیر لوگ منتخب نمائندوں، ریاستی اداروں کو جوابدہ نہیں ٹھہرا سکتے۔ 

ایچ آر سی پی نے کہا ریاست ایسی فضا تیار کرے کہ میڈیا پرسنز بلاخوف و خطر وقار سے کام کرسکیں۔ معقول اور بروقت معاوضے کا حق بھی آزادی صحافت کاحصہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.