کئی نامور شخصیات نے رواں سال فیشن کی دنیا کی سب سے بڑے ایونٹ میٹ گالا میں شرکت نہیں کی۔
فلسطینی نژاد امریکی سُپر ماڈل بیلا حدید نے جن کی میٹ گالا میں شرکت کے بارے میں افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں، اُنہوں نے اس ایونٹ میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا۔
تاہم ابھی تک سپر ماڈل کی ایونٹ میں عدم موجودگی کی کوئی خاص وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بیلا حدید شراب نوشی چھوڑنے کے فیصلے کا اعلان کرنے کے بعد سے ہی منظر عام سے غائب ہیں، اُنہیں آخری بار مارچ میں ایک عوامی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
واضح رہے کہ بیلا حدید میٹ گالا 2023ء میں شرکت نہ کرنے والی واحد نامور شخصیت نہیں تھیں بلکہ بلیک لائیولی، زینڈایا، آریانا گرانڈے اور لیڈی گاگا کی غیر موجودگی بھی نمایاں تھی۔
Comments are closed.