بدھ 12؍شوال المکرم 1444ھ3؍مئی 2023ء

بینکوں نے ریلوے کے17 ہزار سے زائد ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن روک دی

بینکوں نے ریلوے کے17 ہزار سے زائد ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کوائف جمع نہ کرانے پر روک دی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق اُن ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن روکی گئی ہے جنہوں نے لائف سرٹیفکٹ، نو میرج سرٹیفکیٹ، بائیومیٹرک تصدیق نہیں کرائی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے قوائد و ضوابط کے مطابق سال میں 2 بار مارچ اور ستمبر میں پنشنرز کو کوائف جمع کرانا لازم ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ریلوے پنشنرز اپنے کوائف بینکوں میں جمع کرائیں تاکہ ان کی پنشن بحال کی جاسکے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.