بدھ 12؍شوال المکرم 1444ھ3؍مئی 2023ء

فواد چوہدری کا پنجاب و کے پی نگراں کابینہ کو کام سے فوری روکنے کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے سپریم کورٹ سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ کو فوری کام سے روکنے کا مطالبہ کردیا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ 90 دن سے زیادہ نگراں حکومتیں آئین کے بنیادی اصول کے خلاف ہیں۔

متفرق درخواست میں گزشتہ رات مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے نگراں وزرائے اعلیٰ اور کابینہ کو فوری طور پر کام کرنے سے روکے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ انتخابات تک معاملات چلانے کیلئے ایڈمنسٹریٹر مقرر کیے جائیں۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ آئین صرف عوام کے منتخب نمائندوں کی حکومت کو مانتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.