بدھ 12؍شوال المکرم 1444ھ3؍مئی 2023ء

خواجہ آصف کو پیغام ہے سب کچھ سود سمیت لوٹائیں گے، عثمان ڈار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ عمران خان تین چوتھائی اکثریت سے اقتدار میں آئیں گے، خواجہ آصف کو پیغام ہے سب کچھ سود سمیت لوٹائیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے وزیر دفاع کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ آصف کس کی بولی بول رہے ہیں؟

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جا رہا ہے، خواجہ آصف الیکشن ہارنے کے خوف سے مجھے ہٹانا چاہتے ہیں۔

عثمان ڈار نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کے گھر میں پولیس بغیر وارنٹ کے گھسی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ  عدالت عمران خان کی سہولت کار ہوتی تو 150 سے زائد مقدمات نہ ہوتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.