سابق صدر آصف علی زرداری نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اظہار رائے کی آزادی کے حامی تھے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ قائد عوام نے عام لوگوں کو سیاسی شعور دے کر بولنے کا ڈھنگ سکھایا۔
انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے پرنٹ میڈیا کو کاغذ کے کوٹہ سے آزاد کیا۔
آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ماضی میں اخبارات کو کاغذ کے کوٹے کو ہتھیار بنا کر آزادی صحافت پر قدغن لگائی جاتی تھی۔
Comments are closed.