بدھ 12؍شوال المکرم 1444ھ3؍مئی 2023ء

مریم اورنگزیب کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تم نے کہا امریکا کو تمہارے خلاف باجوہ نے کیا، تم نے کہا کہ تمہاری حکومت کے خلاف سازش امریکا نے کی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر باجوہ نے امریکا کو تمہارے خلاف کیا تو پھر سائفر کیا تھا۔

اپنے ویڈیو بیان میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ اور شہباز شریف کا سمجھوتہ تھا اور نواز شریف اس کے خلاف اڑ گیا۔

واضح رہے کہ عمران خان ماضی میں اپنی حکومت ختم کرنے کا الزام سابق آرمی چیف جنرل باجوہ پر لگا چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.