بدھ 12؍شوال المکرم 1444ھ3؍مئی 2023ء

خیبرپختونخوا، 2 شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

 خیبرپختونخوا کے دو شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق پشاور اور ہنگو کے سیوریج پانی میں وائلڈ پولیو وائرس 1 کی تصدیق ہوئی۔

پشاوراور ہنگو کے سیوریج نمونے اپریل 2023 میں لیے گئے تھے۔

وفاقی حکام کے مطابق ابھی کئی شہروں کے سیوریج سیمپلز کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔

وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ پشاور اور ہنگو میں پایا جانے والا پولیو وائرس افغانستان کے شہر ننگرہار سے ملے وائرس جیسا ہے۔

حکام نے کہا کہ پاکستان میں اب تک پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے، گرمیوں کے آغاز میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس ملنا تشویشناک ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو کوششوں میں بہت بہتری کی ضرورت ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.