سرگودھا میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹائرپنکچر لگانے والے کو 8 کروڑ 13 لاکھ روپے ٹیکس کا نوٹس بھجوا دیا۔
اس حوالے سے شہری فضل شاہ کا کہنا ہ ےکہ میری نہ تو جائیداد ہے نہ ہی بینک اکاؤنٹ ہے۔
ایف بی آر کے مطابق 2016 سے 2022 تک فضل شاہ کے ٹیکس گوشوارے جمع ہوتے رہے ہیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے کہ ممکن ہے فضل شاہ کے شناختی کارڈ کا غلط استعمال ہو رہا ہو۔
ایف بی آر نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
Comments are closed.