منگل11؍شوال المکرّم 1444ھ2؍مئی 2023ء

چیئرمین پی اے سی کا رجسٹرار سپریم کورٹ کے وارنٹ جاری کرنے کا اعلان

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نور عالم خان نے رجسٹرار سپریم کورٹ کی عدم حاضری پر وارنٹ جاری کرنے کا اعلان کردیا۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں نور عالم خان نے کہا کہ آئین مجھے اجازت دیتا ہے سپریم کورٹ کا آفیسر نہیں آتا تو وارنٹ جاری ہوں گے۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سپریم کورٹ کی طرف سے قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی کا ریکارڈ مانگنے پر ردعمل دیا ہے۔

انہوں نے اس موقع پر پارلیمنٹ کی کارروائی سے متعلق آئین ایوان میں پڑھ کر سنادیا اور کہا کہ آئین کہتا ہے کوئی بھی ممبر جو پارلیمنٹ میں کہتا ہے اسے کوئی نہیں بلا سکتا۔

چیئرمین پی اے سی نے مزید کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اور میرا کچھ کہا آئین کے تحت ہے، قومی اسمبلی کے آفیسر بھی پارلیمنٹ کی کارروائی کسی کورٹ کو دینے کے جوابدہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی عدالت ہو پارلیمنٹ کی پروسیڈنگ نہیں مانگ سکتی، اسی آئین میں پی اے سی یا کوئی بھی کمیٹی عدالت سے ریکارڈ مانگ سکتی ہے۔

نور عالم خان نے یہ بھی کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس اس آئین کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، پی اے سی کسی بھی کورٹ وزارت یا ادارے کے کاغذات چیک کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک لیٹر رجسٹرار سپریم کورٹ کا پی اے سی میں پڑا ہوا ہے، کیا ہمیں یہ اختیار حاصل نہیں ہم ان کی کارروائی کو چیک کر سکیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.