منگل11؍شوال المکرّم 1444ھ2؍مئی 2023ء

سوڈانی فوج اور پیراملٹری فورسز ایک ہفتے کی جنگ بندی پر رضامند

سوڈان کی فوج اور پیراملٹری فورسز ایک ہفتے کی جنگ بندی پر رضامند ہوگئی ہے۔ 

اس حوالے سے پڑوسی ملک اور ماضی میں سوڈان کا حصہ رہنے والے جنوبی سوڈان کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈانی آرمی چیف اور پیراملٹری فورسز کے سربراہ نے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔

جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جبہ سے وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سوڈان میں ایک ہفتے کی جنگ بندی 4  سے 11 مئی تک کی جائے گی۔ 

جنوبی سوڈان کی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ فریقین نے بات چیت کیلیے نمائندے مقرر کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.