منگل11؍شوال المکرّم 1444ھ2؍مئی 2023ء

کراچی کی آبادی 1 کروڑ 79 لاکھ 65 ہزار شمار کی جاچکی، ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ

کراچی کی آبادی 1 کروڑ 79 لاکھ 65 ہزار سے زائد شمار کی جاچکی ہے۔

ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ منور علی گھانگرو نے جیو نیوز کو سندھ میں آبادی سے متعلق اعداد شمار پیش کیے۔

ڈیجٹیل مردم شماری کے آج جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق اندرون سندھ کی آبادی کراچی کی آبادی سے دگنی سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق سندھ کی مجموعی آبادی ساڑھے 5 کروڑ سے زائد ہوگی، کراچی کے علاوہ باقی ماندہ سندھ کی آبادی 3 کروڑ 71 لاکھ سے زائد ہوئی ہے۔

منور گھانگرو کے مطابق حیدرآباد ڈویژن میں 1 کروڑ 19لاکھ 78 ہزار 208 افراد کی گنتی ہوئی ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق لاڑکانہ ڈویژن کی آبادی 80 لاکھ، سکھر ڈویژن کی 62 لاکھ، بینظیر آباد (نوابشاہ ) ڈویژن کی 60 لاکھ جبکہ میرپور خاص ڈویژن کی آبادی 49 لاکھ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.