امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی والوں کی ناجائز گنتی نہیں مانگ رہے ہیں۔
ادارہ نور حق میں نیوز کانفرنس کے دوران حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم تو کہہ رہے ہیں کراچی میں ایک آدمی بھی زیادہ نہ گنیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوئی سودے بازی قبول نہیں، کراچی کا ایک آدمی بھی کم گننے نہیں دیں گے۔
امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ سودے بازی کرنے والی پارٹی کہہ رہی ہے کہ ہم نے کراچی کی گنتی 30 لاکھ بڑھوا دی ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ آپ کراچی کی دوستی میں کب تھے، اب بندوق کا دور گزر چکا ہے۔
Comments are closed.