نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اسپنر اش سودھی نے کہا ہے کہ ہم ڈریسنگ روم میں ثقلین مشتاق کو گرو جی کہتے ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اش سودھی کا کہنا تھا کہ ثقلین مشتاق جیسے اسپنر کا ڈریسنگ روم میں ہونا اچھا ثابت ہو رہا ہے۔
مہمان ٹیم کے اسپنر نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کی پچ دیگر پچز سے مختلف ہوسکتی ہے، کراچی میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ ٹیم میں زیادہ تجربہ کار کھلاڑی نہیں ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ گرمی اب مسئلہ نہیں رہا، ہم گرمی میں کافی کرکٹ کھیل چکے ہیں۔
ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ موسم جیسا بھی ہو انٹرنیشنل کرکٹ میں یہ نہیں دیکھا جاتا، ہم نے کراچی میں دو تین ماہ پہلے بھی کھیلا ہے۔
Comments are closed.