منگل11؍شوال المکرّم 1444ھ2؍مئی 2023ء

حکومت، پی ٹی آئی مذاکرات کچھ دیر بعد دوبارہ شروع ہوں گے

حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات آج دوبارہ شرع ہوں گے۔

پی ٹی آئی کا 3 رکنی وفد وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی قیادت میں کچھ دیر میں پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے گا۔

پی ٹی آئی کے وفد میں فواد چوہدری اور سینیٹر علی ظفر شامل ہوں گے۔

پی ٹی آئی وفد رات 9 بجے حکومت سے مذاکرات کی تیسری نشست میں شرکت کرے گا۔

اس سے قبل حکومت سے مذاکرات کرنے والی پی ٹی آئی کی 3 رکنی ٹیم کا اہم اجلاس ہوا، جس میں مذاکراتی نشست کےلیے حکمت عملی طے کی گئی۔

گزشتہ روز حکومت اور پی ٹی آئی نے مذاکرات کا وقت تبدیل کرتے ہوئے صبح 11 بجے کے بجائے رات 9 بجے کردیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.