چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے ججز کو اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے خط کے جواب میں رجسٹرار سپریم کورٹ نے بھی اسپیکر کو خط لکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی کا ریکارڈ مانگ لیا۔
رجسٹرار آفس کی جانب سے قومی اسمبلی کے 5 اجلاسوں کی کارروائی کا تحریری ریکارڈ مانگا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ رجسٹرار آفس نے اسپیکر آفس سے قائمہ کمیٹی برائے فنانس کے اجلاس کا ریکارڈ بھی مانگا ہے۔
رجسٹرار آفس نے 6، 10، 17، 26 اور27 اپریل کے اجلاسوں کا ریکارڈ مانگا ہے۔
رجسٹرار آفس نے سپریم کورٹ کے حکم اور کارروائی پر سوالات کے جواب میں اسپیکر قومی اسمبلی سے ریکارڈ مانگا ہے۔
رجسٹرار سپریم کورٹ نے عدالتی مداخلت سے متعلق اسپیکر سے ریکارڈ بھی طلب کیا ہے۔
واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے خط میں سپریم کورٹ کی پارلیمنٹ میں مداخلت کا ذکر کیا تھا۔
Comments are closed.