پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے بیرونِ ملک دولت رکھنے کا الزام عائد کرنے پر امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔
اسد عمر نے اپنے نوٹس کے ذریعے سراج الحق سے الزام پر فوری معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میرے وکلاء نے بے بنیاد الزام تراشی پر سراج الحق کو نوٹس بھجوا دیا ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق اپنے الزام پر کھلے عام معافی مانگیں ورنہ انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہو گا۔
اسد عمر نے سوال کیا ہے کہ سراج الحق قوم کو یہ بھی بتائیں کہ انہیں یہ غلط معلومات کس نے فراہم کی ہیں؟
Comments are closed.