منگل11؍شوال المکرّم 1444ھ2؍مئی 2023ء

صدر نے کنوینر کل جماعتی حریت کانفرنس کا خط وزارتِ خارجہ کو بھیج دیا

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر کا خط وزارتِ خارجہ کو ارسال کر دیا

صدرِ پاکستان ڈاکٹر علوی نے اس حوالے سے وزارتِ خارجہ کو ہدایت دی ہے کہ سری نگر میں مجوزہ جی 20 اجلاس کے پیچھے بھارتی عزائم بے نقاب کرنے کی کوششیں تیز کی جائیں۔

صدرِ مملکت نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ وزارتِ خارجہ متنازع علاقے میں اجلاس کے انعقاد کے پیچھے بھارتی عزائم کو بے نقاب کرے۔

کنوینر حریت کانفرنس نے صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کے انعقاد کا اقدام نئی دہلی کی کثیر الجہتی، کثیر المحاذ مہم کا حصہ ہے۔

حریت کانفرنس کے کنوینر نے اپنے خط میں کہا ہے کہ بھارت جموں و کشمیر تنازع کے بارے میں ابہام پیدا کرنا چاہتا ہے، بھارت کشمیر کی بین الاقوامی اور قانونی حیثیت کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔

کنوینر حریت کانفرنس کا خط میں کہنا ہے کہ بھارت اس تصور کو مضبوط کرنا چاہتا ہے کہ کشمیر اس کا اندرونی معاملہ ہے، بھارت دنیا کی توجہ اصل مسئلے سے ہٹانا اور زمینی حقائق چھپانا چاہتا ہے۔

حریت کانفرنس کے کنوینر نے صدرِ پاکستان کو لکھے گئے خط میں یہ بھی کہا ہے کہ بھارت نے ڈھٹائی سے 2019ء میں یک طرفہ طور پر کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.