منگل11؍شوال المکرّم 1444ھ2؍مئی 2023ء

سیاسی لوگ انصاف نہیں من پسند فیصلے چاہتے ہیں: چیف جسٹس

چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں من پسند فیصلوں کے لیے پک اینڈ چوز چاہتی ہیں، سیاسی لوگ انصاف نہیں من پسند فیصلے چاہتے ہیں۔

پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے حوالے سے سماعت کرتے ہوئے انہوں نے ریمارکس دیے کہ سیاست نے عدلیہ کے ماحول کو بھی آلودہ کر دیا ہے، عدالتی کاروائی کو گندا کر دیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ کے ججز کا احترام نہ کیا گیا تو پھر یہ انصاف کا مطالبہ نہیں ہو گا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023ء پر سماعت کرتے ہوئے پاکستان بار کی فل کورٹ بنانے اور جسٹس مظاہر نقوی کو بینچ سے الگ کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی جج کے خلاف ریفرنس آنے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، جب تک ریفرنس سماعت کے لیے مقرر نہ ہو اس کی کوئی اہمیت نہیں۔

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے یہ بھی کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں بینچ اس بارے میں فیصلہ دے چکا، سپریم کورٹ کے ججز کا جاری کیا گیا حکم سب پر لازم ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.