منگل11؍شوال المکرّم 1444ھ2؍مئی 2023ء

سلیم ملک نے بابر اعظم کی بطور کپتان حمایت کر دی

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم ملک نے بابر اعظم کی بطور کپتان حمایت کر دی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم ملک نے کہا کہ بابر اعظم ابھی ینگ ہے، کپتانی ایسی چیز ہے جو ایک دن میں نہیں آتی، وقت لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابر پاکستان کا بڑا نام ہے انہیں پورا موقع دینا چاہیے، اگر پاکستان کی اچھی ٹیم بنانی ہے تو بابر کو موقع دینا ہوگا۔

سلیم ملک کا کہنا ہے کہ اگر بابر کہیں غلطیاں کرتا ہے تو تنقید کی بجائے اس کی اصلاح کی جائے، اس میں کوئی شک نہیں کہ پنڈی کی بیٹنگ وکٹ تھی، مگر پاکستان اچھا کھیلا۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ  فخر زمان نے بہت اچھی اننگز کھیلی، ہمیشہ کہتا ہوں فخر کو ریگولر بنیادوں پر پلیئنگ الیون کا حصہ ہونا چاہیے، ورلڈکپ سے پہلے قومی ٹیم اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے، اللّٰہ کرے کہ ہم ورلڈ کپ جیت جائیں۔

ان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی کے میچز مشکل میچ ہوں گے، کراچی کی پچ پر بڑا اسکور نہیں ہو گا، وہاں پر اسپنرز کا بڑا رول ہو گا۔

سلیم ملک نے یہ بھی کہا کہ جس ٹیم کی اسپن بولنگ اچھی ہو گی انہیں ایڈوانٹیج ہو گا، ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے، کھلاڑیوں کو روزگار ملے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.