سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر نے پولیس پر حملے اور کام میں مداخلت کے الزامات کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے معاملے کو غلط فہمی کا نتیجہ قرار دے دیا۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مائیکل سلیٹر کو آج کوئنز لینڈ میں مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کیا گیا۔
مائیکل سلیٹر کا ان دنوں مینٹل ہیلتھ کا علاج جاری ہے، پولیس پر حملے اور مداخلت کا واقعہ بھی اسی دوران مارچ کے آخر میں پیش آیا۔
مائیکل سلیٹر نے عدالت میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپنے دوست کو لینے جا رہا تھا، پولیس دروازے پر تھی میں نے صرف روکا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جو کچھ بھی ہو رہا ہے مجھے اس پر شرمندگی ہے، میں نے غلطیاں کی ہیں، لیکن بعض چیزوں میں سچائی بھی نہیں ہے۔
Comments are closed.