عالمی ماہر موسمیات جیسن نکولس کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں سائیکلون بننے کا امکان ہے۔
جیسن نکولس کے مطابق، رواں ہفتےکےآخر یا آئندہ ہفتے کے آغاز میں جنوبی خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ بن سکتا ہے۔
اُنہوں نے کہا ہے کہ جنوبی خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ شدید ہوکر سمندری طوفان بن سکتا ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ مشرقی بھارت، بنگلہ دیش، اور میانمار پر سمندری طوفان کےاثرات رہیں گے۔
جیسن نکولس نے یہ بھی بتایا کہ خلیج بنگال میں بننے والے سائیکلون سے پاکستان کے ساحلی علاقوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
Comments are closed.