لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سیکیورٹی کے لیے بھیجی گئی ایلیٹ پولیس کی گاڑی خراب ہو گئی۔
ایلیٹ پولیس کی گاڑی کو پولیس اور پی ٹی آئی کے کارکن دھکے لگاتے رہے۔
گزشتہ روز ریلی کے دوران بھی عمران خان کو فراہم کی گئی جیمر گاڑی خراب ہو گئی تھی۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور تحریکِ انصاف کے رہنماؤں پر 121 مقدمات کے معاملے کی سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہو رہی ہے۔
عدالت میں پیشی کے لیے عمران خان کو سیکیورٹی دینے ایلیٹ پولیس کی گاڑی گئی تھی جو خراب ہو گئی تھی۔
Comments are closed.