منگل11؍شوال المکرّم 1444ھ2؍مئی 2023ء

انٹر بینک میں ڈالر مہنگا

ہفتہ وار چھٹیوں اور یکم مئی کی عام تعطیل کے بعد آج کاروبار کا آغاز ہوا تو امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 16 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 284 روپے کا ہو گیا ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 84 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 290 روپے پر برقرار ہے۔

کراچی اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50پیسےسستا ،تفصیلات کے…

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 344 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41 ہزار 924 پوائنٹس پر آ گیا ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 41 ہزار 580 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.