منگل11؍شوال المکرّم 1444ھ2؍مئی 2023ء

سعودی عرب: 5 مئی کو جزوی چاند گرہن دیکھا جاسکے گا، ماہر فلکیات

سعودی فیڈریشن فلکیات کے مطابق جمعہ 5 مئی کو جزوی چاند گرہن دیکھا جاسکے گا۔

سعودی فیڈریشن فلکیات کا کہنا ہے کہ چاند معمول سے 10 فیصد کم روشن ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ چاند گرہن 4 گھنٹے اور 17 منٹ تک جاری رہے گا ، جو شام 6:14 پر شروع ہوگا، 8 بج کر 24 منٹ پر عروج پر پہنچے گا اور رات 10:31 پرختم ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.