منگل11؍شوال المکرّم 1444ھ2؍مئی 2023ء

بھارت نے 15 ماہ بعد آسٹریلیا سے ٹیسٹ کی پہلی پوزیشن چھین لی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ سالانہ رینکنگ مطابق بھارتی ٹیم نمبر ون پوزیشن پر آگئی ہے۔

اس سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم 15 ماہ سے پہلی پوزیشن پر قائم تھی۔

ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا دوسرے، انگلینڈ تیسرے، جنوبی افریقا چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں اور پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی کی سالانہ رینکنگ جاری کر دی۔

سری لنکا ساتویں ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلا دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل سے قبل دونوں ٹیموں کی رینکنگ میں تبدیلی آئی ہے۔

ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 7 جون سے کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.