منگل11؍شوال المکرّم 1444ھ2؍مئی 2023ء

14 مئی کو انتخابات کرانا ممکن نہیں: رانا ثناء اللّٰہ

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ 14 مئی کو انتخابات کرانا ممکن نہیں۔

یہ بات انہوں نے میڈیا سے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کا آئی ایم ایف سے معاہدہ بے حد ضروری ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کور کمیٹی میں بحث کے بعد فیصلہ ہوا ہے کہ ہمیں پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے چاہئیں۔

اسلام آباد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ 14؍…

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی رواں ماہ 14 مئی کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات کو واضح طور پر ناممکن قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ مذکورہ تاریخ کو صوبائی انتخابات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مقررہ تاریخ تک ضروری مطلوبہ انتظامات کی تکمیل ممکن نہیں ہے، انتخابات کے التواء یا تنسیخ کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے سپریم کورٹ میں 3 رپورٹیں جمع کرائی ہیں، جبکہ عدالتِ عظمیٰ نے اس معاملے کی مزید سماعت کےلیے کوئی تاریخ مقرر نہیں کی ہے۔

سپریم کورٹ نے مزید سماعت کے لیے الیکشن کمیشن کو طلب بھی نہیں کیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے گزشتہ ماہ 4 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے لیے 14 مئی کوانتخابات کرانے کا حکم جاری کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.