سکھر میں منشیات فروشوں کی سرپرستی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرلی گئی۔
ترجمان پولیس کے مطابق منشیات فروشوں کی سرپرستی کرنے والے ایس ایچ اوز سمیت 11 پولیس اہلکار برطرف کردیے گئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او نوید نواز، شکیل اعوان، منصور عطار اور صدر الدین کو برطرف کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں 30 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.