پیر10؍شوال المکرم 1444ھ یکم مئی 2023ء

ججز پہلے اپنے اندر اتحاد کیلئے مذاکرات کریں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ججز پہلے اپنے اندر اتحاد کےلیے مذاکرات کریں، سارا رولا ستمبر کا ہے سمجھ آئی جی؟

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے خواجہ آصف نے گفتگو کی، اس دوران میزبان نے سوال کیا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی ستمبر میں ریٹائرمنٹ سے پہلے الیکشن ہوجائیں؟

حامد میر نے مزید سوال کیا کہ خواجہ آصف صاحب آپ چاہتے ہیں، اُن کی ریٹائرمنٹ کے بعد الیکشن ہوں؟

اس پر وزیر دفاع نے جواب دیا کہ ہم یہ نہیں چاہتے کہ ان کی ریٹامنٹ کے بعد ہوں، ہم تو چاہتے ہیں کہ وقت پر ہوں۔

حامد میر نے استفسار کیا کہ اس کا مطلب ہے آپ کہہ رہے ہیں ستمبر 2023ء سے پہلے الیکشن نہ ہوں؟ مذاکرات کا کھیل سیاستدان کرتے رہتے ہیں، عمران خان سے مذاکرات بےسود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم تو کہتے ہیں وقت پر الیکشن ہوں اکتوبر میں، سارے اکٹھے، ہمیں مذاکرات کا کہنے والے ججز خود تقسیم کا شکار ہیں، ججز پہلے اپنے اندر اتحاد کے لیے مذاکرات کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.