آزاد کشمیر میں دریائے نیلم میں پھلاوئی کے مقام پر جیپ گرنے کا واقعہ رونما ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر نیلم سردار طاہر کے مطابق دریائے نیلم میں گرنے والی جیپ میں 15 مسافر سوار تھے، تمام افراد کا تعلق لاہور سے ہے۔
سردار طاہر کے مطابق دریا سے 2 لاشیں اور 5 زخمیوں کو نکالا گیا جبکہ 8 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نیلم نے کہا کہ دریا کے بہاؤ میں تیزی کی وجہ سے ریسکیو میں مشکلات ہیں، گزشتہ رات تاؤبٹ سے کیل جاتے ہوئے جیپ دریا نیلم میں گرگئی تھی۔
Comments are closed.