امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے ایک بار پھر بھارت کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی کمیشن نے بائیڈن انتظامیہ سے مذہبی آزادی پر بھارت کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔
امریکی کمیشن کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم مودی کی حکومت کا اقلیتوں کے ساتھ رویہ خراب ہوتا جا رہا ہے، بھارت میں امتیازی قوانین سے انتہا پسند گروپوں کا اقلیتوں پر تشدد کا کلچر فروغ پا رہا ہے۔
امریکی کمیشن نے امریکی محکمہ خارجہ سے کہا کہ بھارت کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں پر بلیک لسٹ میں شامل کرے۔
واضح رہے کہ امریکی کمیشن اپنی سالانہ رپورٹ میں بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں سے ناروا سلوک کی نشاندہی کر چکا ہے۔
امریکی کمیشن مسلسل 4 سال سے محکمہ خارجہ سے بھارت کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔
Comments are closed.