
سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر مزید 3 درخواستوں کو نمبر الاٹ کر دیے گئے۔
رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے درخواستوں کو نمبر الاٹ کیے۔
زمان وردگ ایڈووکیٹ کی درخواست کو 10، غلام محی الدین کی درخواست کو 11 نمبر الاٹ کیا گیا۔
اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست کو نمبر 12/2023 الاٹ کیا گیا ہے۔
تینوں درخواستیں بھی 2 مئی کو زیرِ سماعت مقدمے کے ساتھ ہی منسلک کی جائیں گی۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ 2 مئی کو سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحات بل پر عمل درآمد 13 اپریل کو روک دیا تھا۔
Comments are closed.