پیر10؍شوال المکرم 1444ھ یکم مئی 2023ء

پان والا برگر سوشل میڈیا پر وائرل

بیف، چکن اور چپلی کباب کے بعد پان والا برگر بھی مارکیٹ میں آ گیا ہے جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہے۔

ویسے تو کھانے کے شوقین افراد طرح طرح کے مخلتف کھانوں کو جمع کر کے ایک ساتھ کھاتے ہیں اور نئے ذائقوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں مگر پان والا برگر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کو ہضم نہیں ہو رہا ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک پر برگر فروش برگر کو نئی جدت دیتے ہوئے پان والا برگر تیار کر رہا ہے۔

 ویڈیو میں دکاندار کو برگر میں مختلف اجزاء جیسے کہ برفی، چاکلیٹ، چاکلیٹ سیرپ، بادام، مایونیز، پان کا پتا اور مختلف میٹھے مسالے استعمال کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو کے کمنٹ سیکشن سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ انٹرنیٹ صارفین اور کھانے پینے کے شوقین افراد کو یہ فوڈ کمبینیشن بالکل پسند نہیں آ رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.