کراچی کے علاقے نارتھ کراچی کے مشہور و معروف انڈہ موڑ پر واقع ایک چائے کے ہوٹل پر آئے شہری نالے میں گر گئے ۔
2 دن پہلے پیش آنے والے حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
چائے کے ہوٹل کے قریب نالے پر ہوٹل انتظامیہ نے کرسیاں رکھی ہوئی تھیں جن پر شہری بیٹھے چائے پینے اورخوش گپیوں میں مصروف تھے۔
نالے کی چھت اچانک گرنے سے شہری کرسیوں سمیت نالے میں جا گرے۔
پولیس کے مطابق چائے کے ہوٹل کے سامنے نالے پر کرسیاں لگائی گئی تھیں، لوڈ بڑھنے سے نالے کی چھت بیٹھ گئی اور شہری نالے میں گر گئے۔
نالے میں گرنے سے شہری معمولی زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے بعد اسپتال سے گھر روانہ کر دیا گیا۔
Comments are closed.